Saturday, May 4, 2024

ملکی سلامتی پر سمجھوتے کیلئے تیار نہیں، دہشتگردوں کا مقابلہ کرینگے، بلاول بھٹو

ملکی سلامتی پر سمجھوتے کیلئے تیار نہیں، دہشتگردوں کا مقابلہ کرینگے، بلاول بھٹو
December 31, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں ملکی سلامتی پر سمجھوتے کیلئے تیار نہیں، دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ہفتہ کے روز بلاول بھٹو نے سال کے اختتام پر کراچی میں میدان لگا لیا۔ انہوں نے کراچی کو نئے سال میں شہر کا نیا میئر دینے کا وعدہ کیا۔

عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی سے اسلام آباد پہنچ کر کٹھ پتلی کو نکالنے کاوعدہ پورا کردیا، آج بھی بنی گالا سے چیخیں نکل رہی ہیں۔

ادھر وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کراچی کو اب کوئی دہشت گرد بند نہیں کرسکتا، کراچی سے اسٹریٹ کرائم کو بھی ختم کریں گے۔

عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں جو ہوا اب سب سامنے آ گیا، آپ نے کراچی کو کیا دیا، جب آئے صرف اعلان کرکے چلے گئے، بلاول بھٹو کی قیادت میں کراچی کو پھر روشنیو ں کا شہر بنائیں گے۔