Sunday, September 8, 2024

ملکی ساحلی پٹی میں تیز ہوائیں، ڈوبنے والی تین کشیتوں کے 32 ارکان کو بچا لیا گیا

ملکی ساحلی پٹی میں تیز ہوائیں، ڈوبنے والی تین کشیتوں کے 32 ارکان کو بچا لیا گیا
January 23, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ملکی ساحلی پٹی میں تیز ہوائیں ، سمندر میں شدید طغیانی ہے۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ڈوبنے والی تین کشیتوں کے 32 ارکان کو بچا لیا۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کیٹی بندر اور اطراف میں جاری امدادی آپریشنز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ مشترکہ آپریشن 24 گھنٹے سے جاری ہے۔

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی  کے ترجمان کے مطابق اب تک ڈوبنے والی 3 کشتیوں کے عملے کے 44 میں سے 32 ارکان کو بچا لیا گیا ہے ۔ 2 ماہی گیروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 10  افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ ڈوبنے والی ماہی گیر کشتی "سفینہ صدیقی" کے 16 میں سے عملے 8 ارکان کو بچا لیا گیا ۔ بدقسمت کشتی سے عملے کے 7 ارکان تاحال لاپتہ ہیں۔

کیٹی بندر کے قریب ڈوبنے والی کشتی "بحرِحسن" کے عملے 20 اراکین کو بچایا گیا  جبکہ ماہی گیر کشتی "المنیر" بھی ڈوب گئی۔ عملے کے 8 میں 4 افراد کو بچا لیا گیا ۔ عملے کے 3 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاک بحریہ اور سول انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ انداز میں کام کر رہی ہے۔