Thursday, April 25, 2024

ملکی معیشت کی ترقی کیلئے روڈ میپ درکار ہے، احسن اقبال

ملکی معیشت کی ترقی کیلئے روڈ میپ درکار ہے، احسن اقبال
September 19, 2022 ویب ڈیسک

خیرپور (92 نیوز) - وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے ملکی معیشت کی ترقی کے لیے روڈ میپ کی ضرورت ہے۔

سندھ کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقی کرنے کیلئے ہمیں وسائل چاہیں، ہمیں جائزہ لینا ہے کہ کس چیز نے کامیابی سے روکے رکھا،غلط تشخیص ہوگی تو علاج بھی غلط ہی ہوگا، ملک میں پالیسیوں کا تسلسل نہیں ہوگا تو وہ آگے نہیں چل سکے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت سب کو سیاست میں پڑنے کے بجائے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے۔ اگرچہ حالیہ سیلاب اور طوفانی بارشوں سے ملک کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے لیکن معیشت اس قابل ہے کہ وہ اس بحران سے باہر نکل سکے۔

وفاقی وزیر نے کہا 4 سال پہلے ایک ہزار ارب کا بجٹ چھوڑ کر گئے تھے، 700 ارب روپے کے ساتھ کیا ترقی کرسکتے ہیں، حکومت آنے سے 10 دن قبل وزارت خزانہ نے ہاتھ کھڑے کردیئے تھے۔