Friday, March 29, 2024

ملکی معیشت اسٹیٹ بینک کے حوالے کردی گئی، شاہد خاقان عباسی

ملکی معیشت اسٹیٹ بینک کے حوالے کردی گئی، شاہد خاقان عباسی
January 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ نون کے رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں پاکستان کی معیشت اسٹیٹ بینک کے حوالے کردی گئی۔

سوموار کے روز میڈیا سے گفتگو میں اُنہوں نے کہا حکومت کی پالیسیاں اب اسٹیٹ بینک کے تابع ہونگی، اسٹیٹ بینک بل پاس ہونے سے حکومت کا چلنا مشکل ہو جائے گا، جو کام عالمی مالیاتی ادارے کرتے تھے اب وہی کام اسٹیٹ بینک کریگا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا گورنر اسٹیٹ بینک سمیت 8 بورڈ ممبرز کو رکھنے کا طریقہ ہے، نکالنے کا کوئی طریقہ نہیں۔ ماسٹر ڈگری ہولڈر اور 10 سالہ تجربہ رکھنے والا گورنر اسٹیٹ بینک لگ سکے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ غربت، بیروزگاری، مہنگائی کا اختیار اسٹیٹ بینک کے پاس چلا گیا، پاکستان کا دوسرا طاقتور ترین فرد گورنر اسٹیٹ بینک ہوگا۔ پاکستان میں سب سے زیادہ تنخواہ گورنر اسٹیٹ بینک کی ہوگی۔