Sunday, May 19, 2024

ملکی مفاد میں پی ٹی آئی کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضد چھوڑ دینی چاہیے، خواجہ سعد رفیق

ملکی مفاد میں پی ٹی آئی کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضد چھوڑ دینی چاہیے، خواجہ سعد رفیق
May 5, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنماء مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کو ضد چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد میں پی ٹی آئی کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضد چھوڑ دینی چاہیے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہاعدالت میں مؤقف تھا سیاسی مسائل کا حل سیاستدانوں کو نکالنا چاہیے، کیا عمران خان ملکی مفاد میں چند ہفتے صبر نہیں کرسکتے؟ آپ نے پریشر بنانے کیلئے اپنی حکومتیں خود توڑیں، معاملات جہاں تک پہنچ گئے یہ مسئلہ جلد حل ہو سکتا ہے۔

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کو دوبارہ بیٹھنے اور بات چیت کرنے کی دعوت بھی دے دی۔