Saturday, April 20, 2024

ملکی معاشی صورتحال انتہائی تشویشناک، حکومتی توجہ بھیک پر مرکوز ہے، شہزاد وسیم

ملکی معاشی صورتحال انتہائی تشویشناک، حکومتی توجہ بھیک پر مرکوز ہے، شہزاد وسیم
January 20, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سیینٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال انتہائی تشویشناک، حکومتی توجہ بھیک پر مرکوز ہے۔

جمعہ کے روز سینیٹ اجلاس سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ ایل سیز کھل نہیں رہیں، پٹرول کے ذخائر ایک ہفتہ کے رہ گئے، حکومت قرضے کو اپنی کامیابی سمجھ رہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم  نے برستے ہوئے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ اس پر ہے کہ کہیں سے بھیک مل جائے۔۔بھیک غربت سے نہیں رویے سے آتی ہے۔ امن اپنے پاؤں پر مضبوطی سے کھڑے ہو کر ملتا ہے۔