Tuesday, July 23, 2024

ملکی معاشی چیلنجز، مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ محدود پیمانے پر کرانے کا فیصلہ

ملکی معاشی چیلنجز، مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ محدود پیمانے پر کرانے کا فیصلہ
March 10, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملکی معاشی چیلنجز میں پاک فوج کفایت شعاری پالیسی میں عوام کے شانہ بشانہ، مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ محدود پیمانے پر کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

رواں سال یوم دفاع 23 مارچ کو مسلح افواج کی روایتی پریڈ کے پیسے بچائے جائیں گے۔ ملک کو درپیش معاشی چلینجز کے پیش نظر پاک فوج نے عوام کے شانہ بشانہ کفایت شعاری پالیسی پر عمل پیرا ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پریڈ روایتی انداز میں شکر پڑیاں کی بجائے ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔ روایتی پریڈ پر بڑے پیمانے پر اخراجات ہوتے تھے۔ پاک فوج ملک کے مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ کھڑی اور ملک کی ترقی میں پاک اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔