Friday, May 17, 2024

ملکی دفاع کیلئے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، آرمی چیف

ملکی دفاع کیلئے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، آرمی چیف
June 9, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے ملکی دفاع کیلئے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو میں 80 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کی جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی چیلنجز اور جوابی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے آپریشن ردالفساد کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار اور ابتک کی کامیابیوں کو سراہا۔ سپہ سالار نے مجموعی تذویراتی ماحول میں ہمہ وقت آپریشنل تیاری کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ پاک فوج انتہائی پیشہ وارانہ ادارہ ہے۔ پاک فوج کے لیے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کا تحفظ مقدس فریضہ ہے۔ ملکی دفاع کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔