Friday, April 26, 2024

ملکہ ترنم نورجہاں دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس بیت گئے

ملکہ ترنم نورجہاں دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس بیت گئے
December 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سروں کا رچاؤ، فن کی پختگی اورخداداد آوازکا امتزاج ہوتو خیالوں میں ملکہ ترنم نورجہاں کی شبیہہ ابھرتی ہے، جنہیں دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس بیت گئے، ان کی مدھرآواز آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے۔

ملکہ ترنم نورجہاں دنیا سے چلی گئیں مگر اپنے پیچھے آواز کا ایسا خزانہ چھوڑ گئیں جو آج بھی ان کے مداحوں کو محظوظ کرتا ہے۔

قصور کی اللہ وسائی نے فن کی دنیا میں 1935ء میں قدم رکھا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا جہاں اپنی جاندار اداکاری سے دھاک بٹھائی وہیں اپنی سریلی آواز سے ہر طرف سحر طاری کر دیا۔

لالی وڈ میں نور جہاں کی آواز فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں نور جہاں کے گائے ملی نغمے آج بھی جوش اورولولہ پیدا کردیتے ہیں۔

ترنم کی ملکہ نے مجموعی طور پر 10 ہزار سے زیادہ غزلیں اور گیت گائے، ملکہ ترنم نور جہاں 23 دسمبر 2000 کو 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔