Thursday, April 25, 2024

آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات، تابوت کو ویسٹ منسٹر ایبے چرچ پہنچا دیا گیا

آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات، تابوت کو ویسٹ منسٹر ایبے چرچ پہنچا دیا گیا
September 19, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) – برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات، تابوت کو ویسٹ منسٹر ایبے چرچ پہنچا دیا گیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن سمیت 100 سے زائد سربراہان مملکت اور عالمی شخصیات شریک ہیں، وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

چرچ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد ملکہ کے تابوت کو ونڈسر قلعہ لے جایا جائے گا، تدفین شوہر پرنس فلپ کے پہلو میں ہوگی، برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ ہوگا، 10 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

اس موقع پر ملک میں عام تعطیل ہے، کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، ایبے سے ونڈسر قلعہ تک راستے میں ہزاروں سوگوار موجود ہیں۔

آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ٹی وی اورسینما گھروں میں لائیو دکھائی جائیں گی۔