Thursday, April 25, 2024

ملکی تاریخ کے سخت ترین بجٹ کی تیاری شروع

ملکی تاریخ کے سخت ترین بجٹ کی تیاری شروع
May 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملکی تاریخ کے سخت ترین بجٹ کی تیاری شروع ہو گئ۔ نئے مالی سال کے کل اخراجات پورے کرنے کا پلان تشکیل دے دیا گیا۔

آئندہ مالی سال کا  بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق  بجٹ کا مجموعی حجم  10 ہزار ارب روپے تک ہو گا۔ بجٹ کا 21 فیصد مالی سال 2022-23 کے دوران قرضے اتارنے کے لیئے مختص ہو گا۔ 4.6 فیصد وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لئے رکھا جائے گا۔ بجٹ اخراجات کو سہارا دینے کے لئے صوبوں سے کل حجم کے 2 فیصد فنڈز طلب کیئے جائیں گے۔

4 فیصد سے زیادہ رقوم بجلی اور پٹرولیم کی قیمت بڑھا کر بجٹ فنانسنگ ہو گی۔ ایف بی آر ٹیکس آمدن کم از کم 3 فیصد بڑھا کر بجٹ سپورٹ حاصل کی جائے گی۔ اس ضمن میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور امپورٹ ڈیوٹی محصولات مزید بڑھائی جائیں گی۔ کسی محکمے کے اخراجات پر کٹ نہیں لگایا جئے گا۔ تمام محکموں کو کم از کم 10 فیصد افراط زر کے مطابق فنڈز بڑھا کر دیئے جائیں گے۔