Tuesday, May 7, 2024

ملکی معیشت کو مشکل حالات سے استحکام کی طرف لے آئے ہیں، وزیراعظم

ملکی معیشت کو مشکل حالات سے استحکام کی طرف لے آئے ہیں، وزیراعظم
May 27, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہبازشریف نے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ملکی معیشت کو مشکل حالات سے استحکام کی طرف لے آئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشکلات کے باوجود معاشی ٹیم نے معیشت کے استحکام کیلئے محنت جاری رکھی جو لائقِ تحسین ہے۔ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیں گے، تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عام آدمی تک پہنچائیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب میں متاثرین کو مالی مدد و بحالی کی مد میں بڑا ریلیف پیکیج دیا۔ اس موقع پر وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے وزیر اعظم کو آئندہ بجٹ کی تیاری پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم سے معاون خصوصی شزا فاطمہ کی بھی ملاقات کی، یوتھ پروگرام پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت داخلہ امور عبد الرحمٰن کانجو اور سابقہ ایم این اے صدیق بلوچ کی ملاقات کی، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر عبد الرحمٰن کانجو نے وزیر اعظم کو ضلع لودھراں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے متعلق آگاہ کیا۔