Saturday, May 18, 2024

ملک زرداری سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، فواد چودھری

ملک زرداری سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، فواد چودھری
July 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ملک زرداری سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ملک کا دیوالیہ پن قریب آچکا ہے۔ آئے روز سیاستدان عدلیہ کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں۔ کل عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ ملک میں ایسا ماحول ہے جیسا جنگ کے بعد ہوتا ہے۔ آئین کو ملیا میٹ کر دیا گیا۔ دیوالیہ پن صرف معیشت نہیں سیاست کا بھی ہے۔

انہوں نے کہا چودھری شجاعت سے کاغذ پر انگوٹھا لگوایا گیا۔ سالک حسین، طارق چیمہ صاحب ایک کونسلر بھی منتخب نہیں ہو سکتے۔ نوٹوں کی گڈیوں پر اپنا قد بڑھانے والوں سے جان چھرانا بہت اہم ہے۔