Saturday, September 21, 2024

ملک تیزی سے نیچے جارہا ہے، اثرات سب اداروں پر پڑیں گے، عمران خان

ملک تیزی سے نیچے جارہا ہے، اثرات سب اداروں پر پڑیں گے، عمران خان
December 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ملک تیزی سے نیچے جارہا ہے، اثرات سب اداروں پر پڑیں گے۔

عمران خان نے اجلاس سے خطاب میں کہا حالات نہ سنبھالے گئے تو مزید خراب ہوں گے، پاکستان میں جتنے برے حالات ہیں، پہلے کبھی نہیں تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈالر اوپر اور روپیہ نیچے جا رہا ہے، برآمدات گر رہی ہیں، وہ اداروں سے مخاطب ہیں، عدلیہ کردار ادا کرے، وہ بھی جوابدہ ہو گی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ دو جماعتوں کی وجہ سے ملک پر قر ضے چڑھے، بیرونی بینکوں نے پیسہ نہیں دینا، ملکی حالات کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں۔