Saturday, April 20, 2024

ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے،عمران خان جلسے کرتے رہے، شہباز شریف

ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے،عمران خان جلسے کرتے رہے، شہباز شریف
September 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔عمران خان جلسے کرتے رہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں بارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا عوام کیلئے ایک اور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ بارہ کہو بائی پاس کا شفاف بولی کے ذریعے این ایل سی سے معاہدہ کیا گیا۔ منصوبے سے اسلام آباد، راولپنڈی اور مری جانے والوں کیلئے آسانی ہو گی۔ بارہ کہو بائی پاس کے ذریعے مسافروں کے وقت کی بچت ہو گی۔

 شہباز شریف بولے سابقہ حکومت کی وجہ سے آئی ایم ایف نے ناک سے لکیریں نکلوائیں۔ عمران خان نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کیے۔ آج تک مجھ پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کی گئی۔

شہباز شریف نے عمران خان کو مفاہمت کی پیش کش بھی کر دی، کہا آئیں اور ملک کی خاطر اختلافات بھلا دیں۔