Saturday, September 21, 2024

ملک میرے اکیلے کا نہیں، صرف میں ٹھیکیدار نہیں، عمران خان

ملک میرے اکیلے کا نہیں، صرف میں ٹھیکیدار نہیں، عمران خان
December 11, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے ملک میرے اکیلے کا نہیں، صرف میں ٹھیکیدار نہیں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے نئے آرمی چیف سے امیدیں لگا لیں۔ زمان پارک لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا فوج کے نئے  سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی بڑی تعریفیں سنی ہیں، انہیں وقت ملنا چاہیے ان سے کافی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ نوازشریف اور زرداری الیکشن نہیں کرائیں گے، انہیں خدشہ ہے کہ الیکشن ہار گئے تو ان کے مقدمات دوبارہ کھل جائیں گے، انہوں نے کہا اسی ماہ وہ اسمبلیوں سے نکل آئیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار پہلے ڈرائی کلین ہو گیا، اب سلیمان شہباز آیا ہے یہ بھی ڈرائی کلین ہو جائے گا۔

عمران خان نے کہا ملک تباہی کی طرف جارہاہے،آج مہنگائی ریکارڈ سطح پرپہنچ چکی ہے۔ انہیں صرف ایک گھڑی کی فکرہے، گھڑی ان کی ملکیت تھی وہ جو مرضی کریں۔

عمران خان نے کہا الیکشن جب بھی ہوئے ان کی پارٹی ہی کامیابی حاصل کرے گی ۔ عام انتخابات میں جتنی تاخیر ہو گی ملک کا اتنا ہی نقصان ہو گا۔