Friday, September 30, 2022

ملک میں سیلابی صورتحال سے سندھ بھی شدید متاثر، ڈوبتی زندگیوں کو اُبھارنے کی کوشش، لیگل ایڈ سوسائٹی کی فلڈ ریلیف اپیل

ملک میں سیلابی صورتحال سے سندھ بھی شدید متاثر، ڈوبتی زندگیوں کو اُبھارنے کی کوشش، لیگل ایڈ سوسائٹی کی فلڈ ریلیف اپیل
August 25, 2022 ویب ڈیسک

خصوصی نامہ نگار (کاشف شمیم صدیقی) پاکستان میں حالیہ غیر معمولی بارشیں بڑے پیمانے پر سیلاب اور اسکے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کی وجہ بنی ہیں، خواتین، بچے، بوڑھے، جوان ۔ ۔ ۔ سب ہی پسماندہ نفوس بے گھر اور بے آسرا ہو کر اذیت بھری زندگی گزار نے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ سیلاب سے لاکھوں مکان اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، نہ صرف انسانی جانیں ضائع بلکہ مویشی بھی ہلاک ہوئے، بھوک، غذائی قلت اور بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھ چکا ہے۔

مایوسیاں ہیں، آنکھوں میں آنسو بھی، ہر طرف اندھیرے چھائے نظر آتے ہیں، لیکن اُمید کی شمع پھر بھی جھلملا رہی ہے، کچھ چراغ ہیں جو روشنی پھیلانے کیلئے پُرعزم ہیں، پاکستان میں ایسے نازک وقت میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے مختلف تنظیمیں اور ادارے آگے بڑھ رہے ہیں، مدد کر رہے ہیں۔ سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کرتے پسماندہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے لیگل ایڈ سوسائٹی بھی میدانِ عمل میں ہے، لیگل ایڈ سوسائٹی ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) ہے جو 19 نومبر 2013ء سے پاکستان میں اپنی خدمات کی مخلصانہ فراہمی میں کوشاں ہے، اپنے قیام کے بعد مختصر عرصے میں ہی لیگل ایڈ سوسائٹی قانون، انصاف اور ترقی کے شعبوں میں کام کرتی ایک پیشہ ورانہ تنظیم کے طور پر قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی منفرد پہچان بنانے میں کامیاب رہی ہے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے، لیگل ایڈ سوسائٹی کی جانب سے (خشک ) راشن اور آن لائن ادائیگیوں کی صورت میں عطیات کی پُرزور اپیل کی جارہی ہے، عطیات کے اکاؤنٹ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

لیگل ایڈ سوسائٹی اکاؤنٹ نمبر: 3031301900213690

فیصل بینک برکت اسلامک بینکنگ برانچ کوڈ: 3031

آئی بی اے این: PK67FAYS3031301900213690

سوئفٹ کوڈ: FAYSPKKA

لیگل ایڈ سوسائٹی کی ٹیمیں سندھ کے متاثرہ علاقوں کی میپنگ (Mapping) کے ساتھ ساتھ بینفیشری سروے (Beneficiary Survey) جیسے اہم کام کو بھی سر انجام دینے میں مصروف ہیں۔