Friday, March 29, 2024

ملک میں سپریم کورٹ اور آئین کی حیثیت ختم کردی گئی، فواد چودھری

ملک میں سپریم کورٹ اور آئین کی حیثیت ختم کردی گئی، فواد چودھری
March 26, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کہتے ہیں کہ ملک میں سپریم کورٹ اور آئین کی حیثیت ختم کردی گئی۔

اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر تنقید کرتے بولے امید ہے عدلیہ آئین کا دفاع کرے گی، ملک میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ نہیں چلنے دیں گے، آئینی حکومت زیادہ دور نہیں۔

اسد عمر بولے ملک کو جبری طریقے سے چلانے کی کوشش سے تباہی کے سوا کچھ نہیں ملےگا

تحریک انصاف کے رہنماوں کا مزید کہنا تھا گھروں میں گھس کر چادر اور چارداوری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، سیاسی ورکرز کے ساتھ اس سے پہلے اتنا برا سلوک نہیں دیکھا۔