Friday, March 29, 2024

ملک میں شہر شہر بجلی کے بےتحاشہ بلوں اور ٹیکسز کےخلاف احتجاج

ملک میں شہر شہر بجلی کے بےتحاشہ بلوں اور ٹیکسز کےخلاف احتجاج
August 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ملک میں شہر شہر بجلی کے بےتحاشہ بلوں اور ٹیکسز کےخلاف احتجاج کیا گیا۔

پتوکی میں  بجلی کے بلوں میں لگائے جانے والے ٹیکس کے خلاف تاجران برادری اور شہریوں نے کچہری چوک اور حبیب آباد میں واپڈا آفس کے سامنے احتجاج کیا۔ شہریوں نے ٹائر جلا کر حکومت اور واپڈا حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔

چھانگامانگا میں  بجلی کے ٹیکسز میں اضافے کے خلاف ڈھول کی تھاپ پر احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے چونیاں روڈ اوورہیڈ برج کو بلاک کر دیا۔

رینالہ خورد میں بجلی کے بلوں میں اضافے سے تنگ شہری واپڈا آفس پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں بلاجواز اضافہ کیا گیا ہے۔

بجلی کے بلوں میں ہوشربا  اضافہ کے خلاف کسان بورڈ نےساہیوال  میں شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے  بل ادائیگی کے مکمل  بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

اوکاڑہ میں بھی بجلی کے بلوں پر ٹیکس لگنے پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ شہریوں نے واپڈا آفس کے سامنے مظاہرہ کیا۔