Saturday, April 20, 2024

ملک میں نئے کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی، سات سو پینسٹھ نئے کیسز رپورٹ

ملک میں نئے کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی، سات سو پینسٹھ نئے کیسز رپورٹ
March 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں نئے کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سات سو پینسٹھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 22 افراد جاں بحق ہوئے گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 218 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 34 ہزار 296 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 765 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ 981 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 23 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ میرپور میں 6 اعشاریہ 25 ، مظفر آباد میں 6 اعشاریہ 14 ، گلگت میں 11 اعشاریہ 63 فیصد رہی۔

پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 08، حیدر آباد میں 3 اعشاریہ 16 ، کراچی میں 3 اعشاریہ 52 جبکہ نوشہرہ میں 4 اعشاریہ 65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔