Saturday, April 27, 2024

ملک میں مون سون بارشوں اور سيلاب کی تباہ کارياں، اموات کی تعداد 728 ہوگئی

ملک میں مون سون بارشوں اور سيلاب کی تباہ کارياں، اموات کی تعداد 728 ہوگئی
August 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں مون سون بارشوں اور سيلاب کی تباہ کارياں جاری ہیں،ان سے ہونے والی اموات کی تعداد 728 ہوگئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچستان میں 207 ، سندھ میں 177، پنجاب میں 151 اور خیبرپختونخوا میں 149 ہلاکتیں ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 9 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 افراد زندگى کى بازى ہار گئے۔

ملک بھر میں 14 جون سے 20 اگست تک زخمى ہونے والے افراد کی کل تعداد 1291 ريکارڈ کى گئى۔

تازہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر 21 ہزار گھر تباہ اور 86 ہزار گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ میں 5 لاکھ 3 ہزار مويشی بارشوں اور سیلاب کا نشانہ بنے، 29 ہزار کلو میٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا۔

این ڈی ایم اے، سول ادارے اور پاک فوج متاثرین کی مدد اور راستوں کی بحالی کیلئے مصروف عمل ہے۔