Friday, September 20, 2024

ملک میں مہنگائی کی شرح انتیس اعشاریہ دو چار فیصد ہو گئی

ملک میں مہنگائی کی شرح انتیس اعشاریہ دو چار فیصد ہو گئی
November 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں مہنگائی کی شرح بدستور بلند ترین سطح انتیس اعشاریہ دو چار فیصد ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 0.74 فیصد اضافہ ہو گیا، مہنگائی کی مجموعی شرح 29.24 فیصد ہو گئی۔ ایک ہفتے میں پیاز 27.16 فیصد مہنگے ہوئے۔ آلو کی قیمت میں 5.31 فیصد اضافہ ہوا ۔

چائے 4.62 اور چینی 3.6 فیصد مہنگی ہوئی۔ انڈے 2.13 اور چکن 1.98 فیصد مہنگی ہوئی۔ ٹماٹر 6.37 فیصد سستے ہوئے۔ حالیہ ہفتے دالیں، کوکنگ آئل، گھی ، آٹا اور ایل پی جی سستے ہوئے ۔ انڈے 2.13 اور چکن 1.98 فیصد مہنگی ہوئے ۔ حالیہ ہفتے 14 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی، 15 کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔