Friday, April 19, 2024

ملک میں کورونا وبا کا زور ٹوٹ گیا، مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ اکیاون فیصد رہی

ملک میں کورونا وبا کا زور ٹوٹ گیا، مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ اکیاون فیصد رہی
February 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا وبا کا زور ٹوٹ گیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ اکیاون فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 13 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ 961 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ محکمہ صحت کے مطابق  ملک بھر میں  کورونا کی سب سے زیادہ شرح خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں 16.67 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 13.64 فیصد رہی۔ گلگت میں شرح 7.25، حیدرآباد میں 5.33، کراچی میں 4.43، پشاور میں 2.73 اور لاہور میں کیسز کی شرح 2.12 فیصد رہی۔

محکمہ صحت کے اعداوشمار کے مطابق راولپنڈی میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 2.54 فیصد جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں شرح 2.12 فیصد رہی۔ بنوں، ابیٹ آباد اور نوشہرہ میں گزشتہ روز کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔