Friday, April 19, 2024

ملک میں کورونا وائرس سے مزید چالیس افراد جان سے گئے

ملک میں کورونا وائرس سے مزید چالیس افراد جان سے گئے
February 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا وائرس سے مزید چالیس افراد جان سے گئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے دو ہزار آٹھ سو ستر نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے اموات کی تعداد 29 ہزار 917 ہو گئی۔ 6 شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ہو چکی ہے۔ کیسز کی سب سے زیادہ شرح گلگت میں 23.36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں شرح 18 فیصد، ابیٹ آباد میں سولہ فیصد اور صوبائی دارلحکومت پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.32 فیصد رہی۔

مظفرہ آباد میں کیسز مثبت آنے کی شرح 15.74 فیصد جبکہ حیدر آباد میں 13.35 فیصد تک پہنچ گئی۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں کورونا شرح 5.73 فیصد رہی۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.38 فیصد ہو چکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ جہلم میں کورونا کی شرح صفر رہی۔