Friday, April 26, 2024

ملک میں کورونا سے مزید چار افراد کا انتقال ، 789 افراد بیمار پڑ گئے

ملک میں کورونا سے مزید چار افراد کا انتقال ، 789 افراد بیمار پڑ گئے
August 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں کورونا سے مزید چار افراد انتقال کر گئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 789 افراد بیمار پڑگئے۔

این آئی ایچ کے مطابق  کورونا کے مثبت  کیسز کی شرح 3.63   فی صد رہی۔ اسپتالوں  میں زیر علاج مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 440 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 514,905 ہو چکی ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 497,653 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,589 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بہاولپور سے 9، سیالکوٹ سے 4 جبکہ پاکپتن سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔ بھکر، گجرات، جھنگ، قصور اور رحیم یار خان سے 2 دو کیسز رپورٹ ہوئے۔ جہلم، خانیوال، خوشاب، منڈی بہاوالدین، نارووال اور شیخوپورہ سے 1 ایک کیس رپورٹ ہوا۔