Friday, April 19, 2024

ملک میں کورونا سے مزید ایک شخص انتقال کر گیا

ملک میں کورونا سے مزید ایک شخص انتقال کر گیا
July 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں کورونا سے مزید ایک شخص انتقال کر گیا۔ کورونا سے مزید 693 افراد بیمار پڑ گئے۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 20 ہزار678  ٹیسٹ کئے گئے اور مزید 693 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ کورونا کے 177 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گلگت کورونا وائرس سے شدید متاثرہ شہر ہے جہاں شرح 22.50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مظفرآباد میں کورونا کی شرح 19.44 فیصد، صوابی 13.04 فیصد، لاہور 12 فیصد، نوشہرہ 11.11 فیصد اور مردان میں شرح 10.10  فیصد ریکارڈ رہی۔ ایبٹ آباد میں شرح 6.25 فیصد، اسلام آباد 6.12 فیصد، پشاور 5.74  فیصد اورفیصل آباد میں شرح 5.67  فیصد ریکارڈ کی گئی۔ میرپور میں شرح 3.77 فیصد، سرگودھا 3.50 فیصد، کراچی 1.73 فیصد، گوجرانوالہ 1.69 فیصد، حیدرآباد 1.32 فیصد، ملتان 1.29 فیصد اور بہاولپورمیں شرح 1.19  فیصد ریکارڈ کی گئی ۔