Sunday, May 5, 2024

ملک میں کورونا وباء پر قابو پانے کی کوششیں نئے دور میں داخل ہو رہی ہیں، چینی صدر

ملک میں کورونا وباء پر قابو پانے کی کوششیں نئے دور میں داخل ہو رہی ہیں، چینی صدر
January 1, 2023 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) - چین میں کورونا کیسز میں اضافے کی صورتحال پر چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وباء پر قابو پانے کی کوششیں نئے دور میں داخل ہو رہی ہیں ہم سب کو مل کر اس پر قابو پانے کے لیے محنت کرنی ہے۔

نئے سال کے آغاز پر چینی صدر شی جن پنگ کا کورونا وباء سے متعلق پیغام میں کہنا تھا کہ چین نے کورونا کے خلاف جنگ میں غیرمعمولی مشکلات اور چیلنجز پر قابو پایا ہے، اب وباء سے تحفظ اور اس پر قابو پانے کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی وباء کے خلاف کوششوں کا وقت ہے، وبا سے بچاؤ کے لیے سب انتھک محنت کر رہے ہیں۔ وباء کے خلاف سخت محنت کا تسلسل اور ہمارا اتحاد ہی کامیابی کا ضامن ہے۔

چین میں کورونا پابندیاں نرم ہونے کے بعد حالیہ دنوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔