Friday, April 26, 2024

ملک میں کورونا وبا کے نئے کیسز کی تعداد کم ہو کر 768 ہو گئی

ملک میں کورونا وبا کے نئے کیسز کی تعداد کم ہو کر 768 ہو گئی
March 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں کورونا وبا کی شدت میں مسلسل کمی آنے لگی۔ این سی او سی کے مطابق نئے کیسز کی تعداد کم ہو کر 768 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 19 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ 768 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.17 فیصد رہی۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر کے تمام شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے کم رہی۔ گزشتہ روز کیسز مثبت آنے کی شرح گلگت میں 6.25 فیصد، مظفر آباد میں 6.19 فیصد، حیدر آباد میں 4.68 فیصد جبکہ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 4.57 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں کیسز کی شرح 4.21 فیصد جبکہ لاہور میں شرح 2.57 فیصد رہی۔

اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.47 فیصد جبکہ کوئٹہ میں 1.80 فیصد ریکارڈ کی گئی۔