Thursday, March 28, 2024

ملک میں کورونا کے 953 نئے کیسز رپورٹ، 11 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا کے 953 نئے کیسز رپورٹ، 11 افراد جاں بحق
March 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ این سی او سی کے مطابق کورونا کے 953 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 252 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.7 فیصد، راولپنڈی میں 1.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیصل آباد میں مثبت کیسز کی شرح 1.5 فیصد، ملتان سے 1.1 فیصد جبکہ گوجرانولہ سے 0.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔