ملک میں کورونا کے 7 ہزار 586 نئے کیسز، مزید 20 افراد چل بسے

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 586 نئے کیس سامنے آگئے، مہلک وائرس مزید 20 افراد کی زندگی بھی نگل گیا۔
Statistics 23 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 58,334
Positive Cases: 7586
Positivity %: 13.00%
Deaths :20
Patients on Critical Care: 1,083
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کیسز کے مثبت آنے کی شرح 13 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہزار 83 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این سی او سی کی جانب سے مساجد اور عبات گاہوں میں صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ ماسک اور چھ فٹ کا فاصلہ لازم قرار دیا گیا ہے، قالین اور صفیں ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جمعہ کی نماز کا خطبہ مختصر رکھا جائے گا۔
پشاور میں محکمہ داخلہ نے پابندیاں لگانے کیلئے مراسلہ بھجوا دیا۔ اسلام آباد میں زیادہ شرح والے سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، گزشتہ روز ایک ہزار 497 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈی ایچ او کے مطابق کورونا کی مثبت شرح 17 اعشاریہ 52 فیصد رہی، جس کے باعث اسلام آباد کے 13 علاقوں کی 30 گلیوں میں نقل و حرکت پر پابندی لگانے کی تجویز دے دی گئی ہے، مراسلہ ڈی سی اسلام آباد کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور میں اومیکرون ویرینٹ کے مریض رپورٹ ہورہے ہیں۔ اسلام آباد میں گزشتہ روز ریکارڈ ایک ہزار 497 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں روزانہ 3 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہورہے ہیں۔