Saturday, May 4, 2024

ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تیز، 3 ہزار انیس نئے کیس سامنے آ گئے

ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تیز، 3 ہزار انیس نئے کیس سامنے آ گئے
January 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کا پھیلاؤ پھر تیز ہو گیا۔ چوبیس گھنٹوں میں 3 ہزار انیس نئے کیس سامنے آ گئے۔

 این سی اوسی کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 6.12 فیصد تک پہنچ گئی۔ ملک میں وائرس مزید 5 زندگیاں بھی نگل گیا۔ 651 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں 49 ہزار 270 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ادھر پنجاب میں اومی کرون کے کیسز بڑھنے لگے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 نئے اومیکرن کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز کی تعداد 372 ہو گئی۔ فیصل آباد سے ایک، شیخوپورہ سے 6، لاہور سے 43 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 919 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں اب تک کورونا کیسز کی تعداد 449944 ہو گئی۔ پنجاب میں کورونا مثبت آنے کی شرح 4.69 فیصد ریکارڈ ہوئی۔