Friday, April 26, 2024

ملک میں خشک سردی کا سلسلہ ٹوٹ گیا، شمالی بلوچستان میں بارش

ملک میں خشک سردی کا سلسلہ ٹوٹ گیا، شمالی بلوچستان میں بارش
January 7, 2023 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - ملک میں خشک سردی کا سلسلہ ٹوٹ گیا، شمالی بلوچستان میں بارش ہوگئی۔

چمن، پشین، زیارت ، قلعہ عبداللہ اور مسلم باغ میں بادل برس پڑے۔ چمن کے بالائی علاقوں میں برفباری نے سردی کی شدت مزید بڑھا دی۔

آج شام اسلام آباد میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت میں کہیں کہیں برسات متوقع ہے، پہاڑوں پر برفباری کی بھی پیش گوئی ہے۔

ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے جس کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو کر رہ گئی۔

ادھر ملکہ کوہسار مری کالے بادلوں کی لپیٹ میں ہے، ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مری میں موجود سیاح ٹھنڈے موسم کو بھر پور انجوائے کرتے نظر آرہے ہیں۔