Friday, April 19, 2024

ملک میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 3 ہزار 567 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

ملک میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 3 ہزار 567 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
January 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تیز ہو گیا۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید 3 ہزار 567 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

 این سی اوسی کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد تک پہنچ گئی۔ وائرس سے مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 675 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز 48 ہزار 449 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 299 کیس رپورٹ ہوئے۔ ڈی ایچ او کے مطابق مثبت کیسوں کی شرح 5.53 رہی۔ اسلام آباد میں 5407 ٹیسٹ کیے گئے۔

ادھر پاکستان نے کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے مختلف ممالک کیلئے مختص کیٹگری بی اور سی ختم کر دی۔ بیرون ممالک سے آنیوالے مسافروں کیلئے ائیر ٹریول پالیسی تبدیل کر دی گئ۔ کیٹگری بی اور سی ممالک سے آنیوالوں کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ کسی بھی ملک سے ویکسین شدہ ،غیر ملکی اور پاکستانی اب پاکستان آ سکتے ہیں۔ این سی او سی نے کیٹگری بی اور سی کو ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

این سی او سی کی ہدایت کے مطابق نئی ٹریول پالیسی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ۔ پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار د گئی۔ بورڈنگ سے 48 گھنٹے پہلے منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ دیکھنا لازمی ہو گا۔ یورپی ممالک سے آنے والے فلائٹس کے مسافروں کا سو فی صد ریپڈ ٹیسٹ کیا جائے گا۔ سعودی عرب ،عرب امارات اور قطر سے آنے والی کم از کم 50 فی صد فلائٹس کے مسافروں کا ریپڈ ٹیسٹ ہو گا۔ مزید پڑھیں