Friday, March 29, 2024

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹائیگرفورس ویب سائٹ لانچ کردی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹائیگرفورس ویب سائٹ لانچ کردی
June 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ٹائیگرفورس ویب سائٹ لانچ کردی۔

سوموار کے روز نوجوانوں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمارے ملک میں بیرونی مداخلت کے ذریعے ایک حکومت مسلط کی گئی۔ 30 سال سے ملک کا خون چوسنے والے مجرموں کو اقتدار میں لایا گیا۔ کہا کہ دو خاندانوں نے بیرونی طاقتوں کی غلامی کی۔

اُنہوں نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کو تباہ کردیا، 11 سو ارب روپے چوری پر خود کو این آر او دیا گیا، ایف آئی اے میں 16 ارب روپے کے کیسز دفن کردیئے گئے۔ اب یہ ایسا ماحول بنا رہے ہیں کہ عدالتوں سے بھی بچ جائیں، یہ کبھی بھی صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔ یہ انصاف کا نظام بھی تباہ کریں گے، جس موڑ پر ملک کھڑا ہے وہاں نوجوانوں کی بہت ضرورت ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نوجوانوں کو ٹائیگر فورس میں شمولیت کی دعوت دے دی۔