Friday, April 19, 2024

ملک میں ایک ماہ میں مہنگائی ایک اعشاریہ ایک پانچ فیصد بڑھی، ادارہ شماریات

ملک میں ایک ماہ میں مہنگائی ایک اعشاریہ ایک پانچ فیصد بڑھی، ادارہ شماریات
March 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں ایک ماہ میں مہنگائی ایک اعشاریہ ایک پانچ فیصد بڑھی۔

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ شہروں کی نسبت دیہی علاقوں میں مہنگائی زیادہ بڑھی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں مہنگائی میں 1 اعشاریہ 15 فیصد کا اضافہ ہو گیا۔ مجموعی شرح 12.24 فیصد تک پہنچ گئی۔

فروری 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد تھی۔ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 3.54 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تا فروری مہنگائی کی شرح 10.52 فیصد رہی۔ ایک سال میں ٹماٹر کی قیمت میں مجموعی طور پر 310  فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ دال مسور 38.42 فیصد مہنگی ہوئی۔

ایک سال میں سبزیوں کی قیمت میں 33.31 فیصد اضافہ ہوا۔ گوشت 23.64 فیصد ، چاول 11.89 فیصد مہنگے ہوئے۔ شہری علاقوں میں جنوری 2022 کے مقابلے میں فروری میں ٹماٹر 191.72 فیصد مہنگے ہوئے۔ مرغی کی قیمت 11.61 فیصد ، پھل 7.32 فیصد اضافہ ہوا۔ دیہی علاقوں میں ایک ماہ میں ٹماٹر 198.35 فیصد ،مرغی 8.73 فیصد ، سبزیاں 10.69 فیصد مہنگی ہوگئیں۔