Friday, April 19, 2024

ملک میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاؤن، صارفین کو پریشانی

ملک میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاؤن، صارفین کو پریشانی
August 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا، صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل نیٹ ورک کی کیبل کٹ جانے سے سروس متاثر ہوئی۔ اس سے قبل 19 اگست کو بھی ٹرنسمیشن سروس میں مخرابی پیدا ہوئی تھی۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی سی ایل کی فائبر کیبل میں کئی جگہوں کٹ کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہے، پی ٹی سی ایل ٹیمیں ترجیحی بنیاد پر خرابی کو دور کرنے میں مصروف ہیں۔