Saturday, September 23, 2023

ملک میں عام انتخابات جنوری فروری سے قبل بھی ہوسکتے ہیں، نگران وزیراعظم

ملک میں عام انتخابات جنوری فروری سے قبل بھی ہوسکتے ہیں، نگران وزیراعظم
September 7, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے ملک میں عام انتخابات جنوری فروری سے قبل بھی ہوسکتے ہیں۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن جیسے تاریخ کا اعلان کرے گا، الیکشن کی تیاری کریں گے۔ انتخابات پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کریں گے،اس کے پابند ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ ووٹرز جس مرضی رہنماء اور سیاسی جماعت کو منتخب کریں کوئی مداخلت نہیں ہوگی، سب سیاسی جماعتوں کو جلسے کرنے اورتقاریر کرنے کی اجازت ہوگی۔