Friday, April 19, 2024

ملک میں آج سے جمعرات تک بارش، آندھی اور برف باری کی پیش گوئی

ملک میں آج سے جمعرات تک بارش، آندھی اور برف باری کی پیش گوئی
February 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں آج سے جمعرات تک بارش، آندھی اور برف باری کی پیش گوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ چترال، دیر ،سوات ،مالاکنڈ ،شانگلہ ،بونیر ،مانسہرہ ،ایبٹ آباد، میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔ راولپنڈی، گجرات ، گوجرانوالہ ،لاہور ،سیالکوٹ ، کوئٹہ، زیارت اور پشین میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔ مری، گلیات ، ناران کاغان ،سوات میں برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خیبرپختونخوا ،جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں آندھی اور جھکڑ چلنے کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔