Saturday, May 18, 2024

ملک میں آٹا بحران، کراچی میں فلورملز تیسرے روز بھی بند

ملک میں آٹا بحران، کراچی میں فلورملز تیسرے روز بھی بند
May 6, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ملک میں آٹے کے بحران پر قابو نہ پایا جاسکا،،کراچی میں فلور ملزتیسرے روز بھی بند رہیں۔

گندم کی عدم دستیابی اور ملز بند ہونے سے کراچی میں آٹے کی سپلائی بری طرح متاثر ہوگئی۔ چکی آٹا ایک سو ستر اور فائن ایک سو پچاس روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

پنجاب سے آٹے اور گندم کی سپلائی بند ہونے سے پشاور میں آٹے کی قیمتیں قابو سے باہر ہوگئیں۔