Thursday, April 25, 2024

ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 4 فیصد سے تجاوز، مزید 675 افراد وائرس میں مبتلا

ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 4 فیصد سے تجاوز، مزید 675 افراد وائرس میں مبتلا
July 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح چار فیصد سے تجاوز کر گئی۔ 24 گھنٹوں میں 675 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ 2 افراد دم توڑ گئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 14 ہزار 632 ٹیسٹ کئے گئے، 675 افراد میں وائرس کی تشیخص ہوگئی، 2 افراد جان سے بھی گئے۔ وائرس کے مثبت ہونے کی شرح 4.61 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 153 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں یومیہ سب سے زیادہ کیس سندھ میں 508 رپورٹ ہوئے، مجموعی شرح 10.53 فیصد ہوگئی، کراچی میں 456 کیسز سامنے آئے، شرح 20.61 فیصد ریکارڈ کی گئی، حیدرآباد میں کورونا کی مثبت شرح 0.83 فیصد رہی۔

پشاور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.51 فیصد، اسلام آباد 3.48، لاہور 3.29، کوئٹہ 2.71، میرپور آزاد کشمیر 2.44، مردان 2.21، فیصل آباد1.52  اور راولپنڈی میں شرح 0.75 فیصد ریکارڈ کی گئی۔