Friday, May 3, 2024

ملک کی معیشت اور ترقی اللہ کے ذمے ہے، اسحاق ڈار

ملک کی معیشت اور ترقی اللہ کے ذمے ہے، اسحاق ڈار
January 27, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے ملک کی معیشت اور ترقی اللہ کے ذمے ہے۔

جمعہ کے روز گرین لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں معیشت کو تباہ کردیا گیا، تب کہا گیا آنے والی حکومت ڈیفالٹ کا اعلان کرے گی، مگر اتحادی جماعتوں کی حکومت اگلے عام انتخابات تک بہتری لانے کی خواہاں ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پانچ سال کا حساب ہونا چاہیے، آج پاکستان ڈان اور پانامہ ڈرامے کو بھگت رہا ہے، ہم معاشی دلدل سے نکلیں گے اور پاکستان ترقی کرے گا۔