Sunday, May 12, 2024

ملک کی بقاء کیلئے نیب کو ختم ہونا چاہیے، شاہد خاقان عباسی

ملک کی بقاء کیلئے نیب کو ختم ہونا چاہیے، شاہد خاقان عباسی
December 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ملک کی بقاء کیلئے نیب کو ختم ہونا چاہیے، سیاستدانوں کو بدنام کرنے کیلئے اسےاستعمال کیا گیا۔ 

سوموار کے روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی سال میں ستر پیشیاں بھگت چکا، اس کیس میں کچھ ہوتا تو تین سماعتوں میں فیصلہ ہو جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اعتراف کا زمانہ ہے، جاوید اقبال بھی اعتراف کر لیں، معیشت کی خرابی کے پیچھے نیب کا بہت عمل دخل ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، مزید مشکل فیصلے کرنا ہونگے۔

اس سے قبل احتساب عدالت اسلام آباد نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف سماعت بغیر کارروائی 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔