Thursday, May 9, 2024

ملک کی اسی فیصد آبادی پر عمران خان کی حکومت ہے، شیخ رشید

ملک کی اسی فیصد آبادی پر عمران خان کی حکومت ہے، شیخ رشید
August 20, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے ملک کی اسی فیصد آبادی پر عمران خان کی حکومت ہے۔

ہفتہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم اور عمران خان کو الگ نہیں کیا جاسکتا، میری آواز چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ ہے۔ کہا کہ دفعہ 144 کے چوالیس ٹکڑے کرینگے آگر روکا گیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ اکتوبر یا نومبر میں الیکشن ہونے چاہئیں، مزید بولے شہباز گل پر جو تشدد ہوا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، اس معاملے پر دنیا بھر میں ناک کٹوائی گئی۔

اس سے قبل سابق وزیرداخلہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملک میں43فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے، معاشی سلامتی اور قومی سلامتی کے بعد 4 ارب ڈالر کے لیے قومی اثاثے بھی داؤ پہ لگا دیئے ہیں۔ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کل لیاقت باغ میں عمران خان کا تاریخی جلسہ ہوگا، پاکستان کی75  سالہ تاریخ میں شہباز گل کے تشدد کے اس احمقانہ قدم سے پاکستان کا تشخص تباہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ عمران خان کی کال پر شام کو اسلام آباد ریلی اور کل لیاقت باغ پہنچیں۔