Saturday, July 27, 2024

ملک کو عوام کے منتخب نمائندے ہی چلائینگے، نگران وزیراطلاعات کی چیف الیکشن کمشنر کو یقین دہانی

ملک کو عوام کے منتخب نمائندے ہی چلائینگے، نگران وزیراطلاعات کی چیف الیکشن کمشنر کو یقین دہانی
August 18, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی نے چیف الیکشن کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ ملک کو عوام کے منتخب نمائندے ہی چلائیں گے۔

وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی نے نگران وفاقی کابینہ کی اجلاس کے بعدنیوز کانفرنس میں کہا کہ نگران حکومت شفاف الیکشن کیلئے بھرپور تعاون کرے گی۔

مرتضٰی سولنگی کا کہنا تھا کہ خراب معاشی صورتحال اور مہنگائی ایک حقیقت ہے، نگران کابینہ معاشی بحالی کے عمل کی نگرانی کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آمدن نہ بڑھنے پر اخراجات بھی نہیں بڑھانے چاہئیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح کے مطابق مجبوری میں بڑھانا پڑتی ہے اور کوئی چارہ نہیں۔