Wednesday, May 1, 2024

مشرف کے بعد باجوہ نے انہیں این آر او ٹو دیا، عمران خان

مشرف کے بعد باجوہ نے انہیں این آر او ٹو دیا، عمران خان
January 20, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے مشرف کے بعد باجوہ نے انہیں این آر او ٹو دیا، ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد طریقہ نظام انصاف کا قیام ہے۔

جمعہ کے روز وکلاء سے ویڈیو لنک پر خطاب میں اظہارِخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو خاندانوں نے اقتدار میں آ کر ملک کا خزانہ لوٹا اور اپنی دولت میں اضافہ کیا۔ ان کا کہنا تھا بھارت کے بعد بنگلہ دیش بھی ترقی میں ہم سے آگے نکل گیا، پاکستان کے پیچھے رہ جانے کی وجہ وسائل میں کمی نہیں بلکہ نظام انصاف کا نہ ہونا ہے۔

عمران خان بولے کہ آئی ایم کی شرائط ماننے سے مہنگائی 50 فیصد بڑھے گی، بجلی اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ ملک کی تاریخ میں اتنا بڑا بحران کبھی نہیں آیا، ان کے پاس معیشت کو درست کرنے کا کوئی حل نہیں۔ 30 سال سے معیشت تباہ کرنے والے کس طرح درست کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایل سیز اور تیل کیلئے پیسے نہیں بچے، باہر سے ہمیں کوئی پیسہ دینے کو تیار نہیں، جنیوا میں سب نے کوشش کی کہ کوئی پیسے دیدے، سعودی عرب نے کہہ دیا کہ ہم شرائط پر پسیہ دیں گے۔ بلاول 30 سال سے اقتدار میں رہنے والوں کے ہاتھ پھنس گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے علاوہ کوئی اس صورتحال سے نکال نہیں سکتا، ملک کا وزیراعظم کہہ رہا ہے کہ ہندوستان سے دوستی کرلی جائے، اپنا پیسہ باہر رکھ کر دوسروں سے کہہ رہے ہیں کہ پیسہ بھیجو۔ امیر اور غریب ممالک میں فرق صرف انصاف کا ہے۔