Sunday, September 8, 2024

ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، ٹریفک کی روانی متاثر، موٹر وے بند

ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، ٹریفک کی روانی متاثر، موٹر وے بند
January 3, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند ہے، ٹریفک کی روانی متاثر ہے، موٹر وے مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔

ہائی ویز پر بھی حدنگاہ کم ہونے کے باعث گاڑیوں کی رفتار انتہائی سست ہے، لاہور، ملتان اور فیصل آباد ایئر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔

ٹرینوں کا شیڈول بھی تین سے پانچ گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہے، بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی، سکردو اور استور میں پارہ منفی 11 ریکارڈ کیا گیا۔