Friday, April 26, 2024

ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس کی بندش

ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس کی بندش
August 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس کی بندش ہو گئی۔

ملک بھرکے پی ٹی سی ایل ٹرانسمیشن نیٹ ورکس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، اٹک، پشاور سمیت ملک کے متعدد شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند ہے جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ساؤتھ اور نارتھ کے ڈیٹا نیٹ ورکس میں تکنیکی مسئلہ سامنے آیا جس کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ۔ ترجمان کے مطابق صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث شمالی اور وسطی حصوں میں پی ٹی سی ایل کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے۔ ہماری ٹیمیں صارفین کی سہولت کے لیے انٹرنیٹ سروس کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی سی ایل ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں آج صبح 7 بجے سے خرابی پیدا ہوئی۔