Tuesday, May 7, 2024

ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
May 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، سندھ کے باسی سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 17 سو روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریارت کی جاری رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہو گئے، سندھ کے باسی سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور، قیمت 17 سو روپے تک پہنچ گئی، کراچی میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 17 سو روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

دستاویزات کے مطابق اسلام آباد میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1566  روپے ہے، راولپنڈی میں آٹے کے بیسں کلو تھیلے کی قیمت 1533 روپے تک ہے، پنجاب کے دیگر شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام رہا، حیدر آباد میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1640 روپے تک ہے۔

گجرانوالہ میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 980  روپے تک ہے، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور سرگودھا میں قیمت 980 روپے تک ہے، ملتان اور بہاولپور میں بھی 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 980  روپے تک ہے۔