Saturday, April 20, 2024

ملک کے جنوبی حصے میں پاور پلانٹس ٹرپ کرنے سے بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آئی، خرم دستگیر

ملک کے جنوبی حصے میں پاور پلانٹس ٹرپ کرنے سے بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آئی، خرم دستگیر
October 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے ملک کے جنوبی حصے میں پاور پلانٹس ٹرپ کرنے سے بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آئی۔

خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاور پلانٹس ٹرپ ہونے کے باعث بجلی کی سپلائی معطل ہوئی۔ قبل از وقت حادثہ کہنا غلط ہو گا۔ خرابی کی وجہ معلوم کر رہے ہیں۔ شٹ ڈاؤن سے ملک کا شمال پوری طرح محفوظ رہا۔ مغرب تک بجلی کو بحال کر دیں گے۔ شام تک بجلی کو بحال کر دیں گے۔ 4700 میگا واٹ بجلی سسٹم میں واپس لے آئے ہیں۔ 2 سرکٹ ایک ساتھ بند ہونا حیرت کی بات ہے۔ رات 8  بجے تک پورا سسٹم بحال ہو جائے گا۔ کراچی اور کوئٹہ میں بجلی کی بحالی پہلی ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا جہاں جہاں تکنیکی خرابی ہوئی وہاں بحالی کا کام جاری ہے۔ کراچی کا اپنا ٹرانسمیشن سسٹم ٹھیک ہے۔ نیشنل گرڈ سے ایک ہزار میگاواٹ کی سپلائی معطل ہوئی۔ تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا کہ شٹ ڈاؤن کیوں ہوا۔ انکوائری ٹیم 4 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔ بہت جلد بریک ڈاؤن کے چیلنج سے نمٹ لیں گے ۔