Saturday, September 21, 2024

ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی چانس نہیں، وزیرِخزانہ اسحاق ڈار

ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی چانس نہیں، وزیرِخزانہ اسحاق ڈار
December 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرِخزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے ڈیفالٹ کر جانے کی باتوں کواپوزیشن کی غلط سوچ قراردے دیا۔

ہفتہ کو اپٹما کے ظہرانے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی چانس نہیں۔ اپوزیشن اپنی سیاست کیلئے غیر سنجیدہ بیانات سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اپنے ملک کو کرپٹ کہہ کر بیرونی سرمایہ کاری کی امید نہیں لگانی چاہئے۔ آج ہم دوسرے ممالک سے بھیک مانگ رہے ہیں، آج ہماری معیشت 46 ویں نمبر پر ہے جس رفتار سے ہم چل رہے تھے، ہمیں جی 20 کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔

وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے گندم کی سمگلنگ کو جنگی بنیادوں پر روکنا ہوگا، سابقہ دور حکومت معیشت کے حوالے سے ملک کا سیاہ ترین دور تھا۔